Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچے کا پیدائش سے قبل ہی اپنی مادری زبان سیکھنے کا انکشاف

Now Reading:

بچے کا پیدائش سے قبل ہی اپنی مادری زبان سیکھنے کا انکشاف
بچے

بچے کا پیدائش سے قبل ہی اپنی مادری زبان سیکھنے کا انکشاف

 بچے اپنی زندگی کے پہلے سال کے دوران ایک غیر معمولی رفتار سے زبان سیکھتے ہیں، لیکن یہ زیادہ تر ایک معمہ رہا ہے کہ کس طرح پیدائش سے پہلے زبان کی نمائش ان کے دماغ کو ایک مخصوص زبان کو سیکھنے پر مجبور کرتی ہے۔

 تاہم اب، سائنس ایڈوانسز میں شائع ایک نئی تحقیق کے مطابق نوزائیدہ بچوں کے دماغ کی لہریں اس زبان کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں جس کا انھیں اکثر بچہ دانی میں سامنا ہوتا ہے۔

یہ نتائج آج تک کے سب سے زیادہ غیر معمولی  ثبوت فراہم کرتے ہیں کہ زبان کا تجربہ بچے کے دماغ کی فعال تنظیم کو پہلے ہی تشکیل  دےدیتا ہے، یہاں تک کہ پیدائش سے قبل۔

اگرچہ زیادہ تر نوزائیدہ بچوں کو  سب سے زیادہ سننے والا سمجھا جاتا ہے، جو کسی بھی زبان کو سیکھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پہلی سالگرہ تک، بچوں کے دماغ ان کی مادری زبان کی آوازوں کے لیے ماہر ہو جاتے ہیں۔ اگرچہ یہ پہلا سال زبان کی نشوونما کے لیے اہم ہے، تحقیق بتاتی ہے کہ قبل از پیدائش کا تجربہ سمعی اور تقریر کے ادراک کے لیے بنیاد بنانے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

Advertisement

حمل کے پانچ سے سات ماہ کے درمیان، جنین رحم سے باہر کی آوازیں سننا شروع کر سکتا ہے۔ پیدائش کے کچھ ہی دنوں بعد، شیر خوار بچوں نے ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنی ماں کی آواز اور مادری زبان کو ترجیح دیتے ہیں۔ نوزائیدہ بچے یوٹرس میں سنی جانے والی تال اور دھنوں کو بھی پہچان سکتے ہیں، اور موسیقی سے قبل از پیدائش کی نمائش انہیں موسیقی کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے۔ لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ کیا زبان کے لیے بھی یہی کہا جا سکتا ہے۔

بچے پیدائش سے قبل اپنی ماں سے بہت کچھ حاصل کرتے ہیں تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ اپنی ماردی زبان بھی اپنی ماں سے ہی سیکھ سکتے ہیں جب وہ گفتگوکر رہی ہوتی ہے۔

نوزائیدہ بچے جب اپنی مادری زبان کو سنتے ہیں تو اس کا جواب مختلف طریقوں سے دیتے ہیں، ان کا یہ جواب دینا اس جانب اشارہ کرتا ہے، پیدائش سے قبل بچہ دانی میں زبان کا سننا سیکھنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

ایک نئی تحقیق میں نوزائیدہ بچوں کے ساتھ کچھ تجربات کیے گیے جس سے پتا چلا کہ وہ اپنی مادری زبان سے پہلے ہی شناسائی رکھ سکتے ہیں، اور یہ اس بات کی طرف کا اشارہ ہے کہ زبان سیکھنے کا عمل پیدائش سے قبل ہی شروع ہوجاتا ہے۔

جوڈٹ گیروین جو اٹلی کی پادوا یونیورسٹی میں ترقیاتی اور سماجی نفسیات کے شعبہ کی پروفیسر ہیں کے مطابق یہ بات سب جانتے ہیں جنین حمل کے اختتام پر سنتے ہیں۔ اس طرح نوزائیدہ بچے اپنی ماں کی آواز کو پہچان سکتے ہیں اور اسے دوسری خواتین کی آوازوں پر ترجیح دیتے ہیں، اور وہ اس زبان کو بھی پہچان سکتے ہیں جو ان کی ماں نے حمل کے دوران بولی تھی۔

Advertisement

اس بات کی تصدیق کے لیے گیروین اور اس کے ساتھیوں نے مزید تحقیق کی جس کے لیے انہوں نے فرانسیسی بولنے والی ماؤں کے ساتھ 49 بچوں کی دماغی سرگرمی کا مطالعہ کیا واضح رہے کہ ان بچوں کی عمر ایک دن سے پانچ دن کے درمیان تھی۔

ہر نوزائیدہ کو ایک چھوٹی سی ٹوپی پہنائی گئی تھی جس میں 10 الیکٹروڈ نصب تھے انہیں دماغ کے ان جگہوں کے قریب رکھا گیا تھا جو کسی بھی تقریر کا ادراک کرسکتے تھے۔

اس کے بعد ٹیم نے ایک ریکارڈنگ چلائی جس کی ابتدا میں 3 منٹ کی خاموشی تھی پھر انگریزی، فرانسیسی اور ہسپانوی زبانوں میں کہانی گولڈی لاکس اور تھری بیئرز کے 7 منٹ کے اقتباسات مختلف ترتیبوں میں سنائے گئے، جبکہ اس کے بعد پھر خاموشی تھی۔

جب بچوں نے فرانسیسی آڈیو کو سنا، تو ٹیم نے طویل مدتی تقریر اور زبان سیکھنے سے وابستہ دماغی سگنلز میں اضافہ کو نوٹ کیا جسے لانگ رینج ٹیمورل کوریلیشن کہا جاتا ہے، یہ سگنل تقریر کے ادراک اور پروسیسنگ سے منسلک ہے۔ جب بچے دوسری زبانیں سنتے تھے تو یہ اشارے کم ہو جاتے تھے۔

17 بچوں کے گروپ میں جنہوں نے آخری بار فرانسیسی زبان سنی، ٹیم نے پایا کہ اس کے بعد ہونے والی خاموشی کے دوران اعصابی سرگرمیوں میں یہ اضافہ برقرار رہا۔

Advertisement

 محققین نے اس تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ بچے پیدائش سے قبل ہی نہ صرف ماں کی آواز سے مانوس ہوتے ہیں بلکہ وہ اپنی مادری زبان سے بھی شناسائی رکھتے ہیں جو حمل کے دوران ماؤں کے ذریعے سنتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے خون کا نیا گروپ دریافت کرلیا
بہتر ہاضمے اور وزن میں کمی میں مددگار یہ آسان سا عمل ضرور کریں
کیا کانٹیکٹ لینس پہن کر شاور لینا محفوظ ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں؟
جنک فوڈ کی طلب سے بچنے کے لیے ان 5 طریقوں پر عمل کریں
ہاتھوں کو ہمیشہ جواں رکھنا چاہتے ہیں تو یہ 3 کام ضرور کریں
کھانے کا یہ عام سا طریقہ آپ کے وزن کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر