Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرد حضرات میں موبائل فون کا استعمال کس طرح خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، تحقیق میں اہم انکشاف

Now Reading:

مرد حضرات میں موبائل فون کا استعمال کس طرح خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، تحقیق میں اہم انکشاف
موبائل فون

مرد حضرات میں موبائل کا استعمال کس طرح خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، تحقیق میں اہم انکشاف

موبائل فون کی بدولت فاصلے سمٹ گئے ہیں اور رابطے کے ذرائع آسان ہوگئے ہیں، لوگ موبائل کو نہ صرف اپنوں سے بات چیت کرنے بلکہ دوسرے بہت سے کاموں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، تاہم اس ڈیوائس کا کثرت سے استعمال کئی طرح کے ذہنی اور جسمانی مسائل کا سبب بن رہا ہے انہیں ہی میں بانجھ پن بھی شامل ہیں۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق مرد حضرات جتنا زیادہ موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں، ان کے اسپرم کی مقدار اتنی ہی کم ہوتی ہے۔

جرنل فرٹیلیٹی اینڈ سٹرلٹی میں شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جو مرد باقاعدگی سے اپنا سیل فون استعمال کرتے ہیں جیسے کال کرنے، ای میل چیک کرنے یا کسی بھی ایسی سرگرمی کے لیے جس کے لیے موبائل کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے، ان میں اسپرم کی مقدار ان لوگوں کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہوتی ہے جو موبائل کا  استعمال نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ سابقہ کئی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ گزشتہ 50 سالوں میں منی کے معیار میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ ماہرین نے ماحولیاتی اور طرز زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں کو قرار دیا ہے۔

محققین کے مطابق گزشتہ ایک دہائی سے موبائل فون کے استعمال میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح  انسانی صحت اور خاص طور پر تولیدی نظام اور ان کے افعال پر ان آلات سے خارج ہونے والے ریڈیو فریکونسی الیکٹرو میگنیٹک فیلڈز  کے ممکنہ نقصان دہ اثرات کے بارے میں تشویش بھی بڑھ رہی ہے۔

Advertisement

اسی تشویش کے پیش نظر جنیوا یونیورسٹی کے محققین نے سوئس ٹراپیکل اینڈ پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ مل کر 18 سے 22 سال کی عمر کے 2,886 مردوں سے ڈیٹا اور منی کے نمونے اکٹھے کیے۔ساتھ ہی رضاکاروں نے اپنے موبائل فون کے استعمال کے بارے میں ایک سوالنامہ بھی جمع کرایا کہ جب ان کا موبائل ہاتھ میں نہیں ہوتا ہے تو وہ اسے کہاں رکھتے ہیں۔

ایسے تمام افراد جنہوں نے دن میں 20 سے زیادہ بار اپنا فون استعمال کیا ان میں اسپرم کی مقدار ان لوگوں کے مقابلے میں 21 فیصد کم پائی گئی جنہوں نے ہفتے میں ایک بار سے زیادہ اپنا فون استعمال نہیں کیا۔

تاہم، مطالعہ کے مصنفین نے نوٹ کیا ہے کہ سیل فون کے استعمال اور اسپرم کی مقدار کے درمیان تعلق پہلے سروے کے دوران جو کہ، 2005 اور 2007 کے درمیان کیا گیا تھا زیادہ واضح تھا، اور بعد کے تحقیقی ادوار میں اس میں بتدریج کمی واقع ہوتی گئی، یہاں تک کہ ان کی رپورٹنگ 2018 میں ختم ہو گئی۔

محققین کے مطابق یہ رجحان 2 جی، 3 جی میں زیادہ تھا یعنی ان وائر لیس انٹرنیٹ کنکشنز کے اسپرم پر اثرات کافی زیادہ تھے تاہم 3 جی اور  4 جی میں منتقل ہونے کے بعد اسپرم کی تعداد بہتر ہونے لگی اور ان میں بہت زیادہ کمی نہیں دیکھی گئی۔اس کی بنیادی وجہ فون کی ترسیل کی طاقت میں کمی ہے۔

موبائل نیٹ ورکس کی نئی، زیادہ موثر RF-EMF آؤٹ پٹ پاور ہے جو کہ 2جی  سے سینکڑوں گنا کم ہے۔ اور محققین پر امید ہیں کہ فون کی نئی ٹیکنالوجیز بشمول 5 جی کی آمد نے اس رفتار کو جاری رکھا ہے۔

دریں اثنا، سائنسدانوں کو ایسے تمام افراد میں جنہوں نے اپنا سیل فون جیب میں رکھا اور یہ تعداد 85.7 فیصد ہے تو ان میں اسپرم کی کمی کا کوئی تعلق نہیں ملا، تاہم، ایسے مرد حضرات جنہوں نے فون کو جسم سے دور رکھا ان میں بھی کوئی تعلق نہیں پایا گیا۔

Advertisement

محققین نے مردانہ تولیدی نظام اور سیل فون کے استعمال کے درمیان مزید تعلق کو جاننے کے لیے میں نئے تحقیقی اقدامات پر زور دیا  ہے کیونکہ جدید ترین موبائل نیٹ ورک کی تیاری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور یہ مستقبل میں کس طرح اثر انداز ہوسکتا ہے۔

کیا موبائل فون سے خارج ہونے والی مائیکرو ویوز کا براہ راست یا بالواسطہ اثر ہوتا ہے؟ کیا یہ تولیدی نظام سے متعلق اعضاء کے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ کا سبب بنتے ہیں؟ کیا وہ اسپرم کی پیداوار کے ہارمونل ریگولیشن کو متاثر کرتے ہیں؟ یہ سب جاننا ابھی باقی ہے۔ 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
ورزش نہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
مرد یا خواتین؛ کون زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر