Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کے آنسوؤں کو سونگھنا مرد کے غصے اور اشتعال کو کم کر سکتا ہے، تحقیق

Now Reading:

خواتین کے آنسوؤں کو سونگھنا مرد کے غصے اور اشتعال کو کم کر سکتا ہے، تحقیق
خواتین کے آنسوؤں کو سونگھنا مرد کے غصے اور اشتعال کو کم کر سکتا ہے، تحقیق

خواتین کے آنسوؤں کو سونگھنا مرد کے غصے اور اشتعال کو کم کر سکتا ہے، تحقیق

طب کی دنیا سے ایک عجیب و غیرب خبر آئی ہے اور سائنسدانوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ خواتین کے آنسوؤں میں ایک ایسا کیمیکل پایا جاتا ہے جومرد کو غصے اور اشتعال کو کافی حد تک کم کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سب سے پہلے اس کے تجربات مادہ چوہوں کے آنسوؤں پر کیے گئے جس سے پتاچلا کہ مادہ کے آنسوؤں میں ایک خاص کیمیکل غیض وغضب میں مبتلا چوہوں پر آزمایا گیا تو ان کے غصے اور اشتعال میں چالیس فیصد کمی دیکھی گئی۔

اس کے بعد سائنسدانوں نے ایک ایسا گیم بنایا اور اسے مرد حضرات کو کھیلنے کو دیا گیا اور انہیں اس کھیل کے دوران بار بار بلواسطہ یا بلا واسطہ اشتعال دلایا گیا، اس کھیل کے دوارن انہیں سونگھنے کے لیے دوا دی گئی تھی جس میں خواتین کے آنسوؤں سے اخذ شدہ کیمیکل کو شامل کیا گیا تھا جب جب انہوں نے اشتعال کے دوران اس کیمیکل کو سونگھا تو ان کے غصے میں چالیس فیصد تک کمی آئی اور ان کا رویہ بہترہوتا گیا۔

اس تحقیق کے دوران یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ مردوں کا رویہ معمول پر آنا شروع ہوا اور اس سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ خواتین کے آنسوؤں میں ایک ایسا کیمیکل پایا جاتا ہے جو مردوں کے اشتعال اوران کے غضب کو کم کرسکتا ہے۔

Advertisement

حیرت انگیز طور پر اس دوران مرد حضرات کے دماغ کے ان حصوں کا معائنہ کیا گیا جہاں اشتعال پیدا ہوتا ہے تو جیسے جیسے انہوں نے یہ کیمیکل سونگھا تو وہاں سگنل سرگرمی اور ایکٹیویٹی بھی کم دیکھی گئی۔

یہ تحقیق اسرائیل کی وائزمان انسٹیٹوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر شینی ایگرون نے کی ہے جوکہ ایک محقق ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مرد چوہوں کو جب مادہ چوہے کے آنسو سونگھائے گئے تو ان کا غضب ناک رویہ بلکل ہی ختم ہوگیا جبکہ انہوں نے اس عمل کو کیموسگنلنگ کا نام دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس سے اینگر مینجمنٹ یا غصے کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر دوائیں بھی بنائی جاسکتی ہیں۔

سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس ضمن میں مزید تحقیق کر رہے ہیں اور اگلے مرحلے کے اندر انسانوں کی بہت بڑی تعداد پر اس کی آزمائش کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر