Advertisement
Advertisement
Advertisement

زینے چڑھ کر صفائی کرنے والا حیرت انگیز روبوٹ

Now Reading:

زینے چڑھ کر صفائی کرنے والا حیرت انگیز روبوٹ
زینے چڑھ کر صفائی کرنے والا روبوٹ

زینے چڑھ کر صفائی کرنے والا روبوٹ

جن افراد کے گھر کی سیڑھیوں پر قالین بچھا ہو یا لکڑی سے بنا ہو تو اسے ویکیوم کلینر سے صاف کرنا ایک دردِ سر ہوتا ہے۔ لیکن اب مائیگو روبوٹ کلینر آپ کی یہ مشکل حل کرسکتا ہے۔ یہ روبوٹ بہت تیزی سے سیڑھیاں چڑھ کر ان کے کنارے تک آسانی سے صاف کرسکتا ہے۔

فی الحال انٹرنیٹ چندے کی ویب سائٹ  کک اسٹارٹر پر اس کی کراؤڈ فنڈنگ جاری ہے اور ایڈیٹر نے اسے ایک بہترین پروجیکٹ قرار دیا ہے۔ اس کا سکشن پاور 9700 پی اے ہے اور جھاڑو لگانے کی قوت 17 نیوٹن تک ہے۔ مائیگو نامی یہ روبوٹ اپنا کام کرکے خود ایک ڈاک اسٹیشن میں چلا جائے گا جہاں چارجنگ سے اپنی توانائی پوری کرے گا۔

 

Advertisement

ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ 500 مربع میٹر تک صفائی کرسکتا ہے۔ اس میں لیڈار اور دیگر حساس سینسر اسے بھٹکنے یا ٹکرانے سے بچاتے ہیں۔ یہاں تک کہ یہ ہر رکاوٹ نظر انداز کرکے آگے بڑھتا ہے۔

اس ایجاد کے کئی نمونے یا پروٹوٹائپ بن چکے ہیں جن کی آزمائش جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں 1000 روبوٹ خاکروب بنائے جائیں گے جن کی سپلائی جون 2024 میں شروع ہوگی۔ اس روبوٹ کی تعارفی قیمت 849 ڈالر رکھی گئی ہے ۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
مخصوص خوشبو سونگھنے سے دماغی صلاحیت بڑھ سکتی ہے، تحقیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر