Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانسیسی شخص نے چہل قدمی کے دوران 7 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار دریافت کرلیا

Now Reading:

فرانسیسی شخص نے چہل قدمی کے دوران 7 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار دریافت کرلیا
فرانسیسی شخص نے چہل قدمی کے دوران 7 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار دریافت کرلیا

فرانسیسی شخص نے چہل قدمی کے دوران 7 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار دریافت کرلیا

فرانس کے ایک شوقیہ ماہرِ معدومیات نے اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے ایک حیرت انگیز فاسل دریافت کیا ہے جو 70 ملین سال قدیم ہے اور ایک ڈائنوسار کا ڈھانچہ ہے۔

25 سالہ ڈیمین بوشیٹو، نے دو سال قبل مونٹولائرز کے علاقے میں اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کررہے تھے کہ انہوں نے زمین سے باہر ایک بہت بڑی پتھریلی ہڈی دریافت کی۔ جو ایک بڑے ڈائنوسار کا حصہ تھی اور اب حال ہی میں اس کا مکمل ڈھانچہ مزید کھدائی کے بعد برآمد کرلیا گیا ہے۔

چونکہ ڈیمین قدیم جانداروں اور فاسلز میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس نے فوری طور پر پہچان لیا کہ یہ ایک غیرمعمولی رکاز ہوسکتا ہے۔ اب ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ لمبی گردن والی نسل سے تعلق رکھنے والا ایک بہت بڑا جانور ہے یعنی ٹائٹانوسارس ہے جو سات کروڑ سال پہلے اس علاقے میں ہنسی خوشی رہا کرتا تھا۔ یہ ڈائنوسار کی سب سے بڑی اور اور خوبصورت نسل سے تعلق رکھتا ہے۔

Advertisement

خوش قسمتی سے اس کی تمام چھوٹی بڑی ہڈیاں ملیں اور جب انہیں جوڑا گیا تو ڈائنوسار کی جسامت 30 فٹ تک جاپہنچی۔ اس طرح یہ ایک نایاب دریافت بھی ہے۔ ان کی طویل گردن اور چمچہ نما سر ہوتا تھا اور یہ درختوں کے پتے توڑ کر گزارا کیا کرتے تھے۔ واضح رہے کہ ٹائٹانوسارس 15 کروڑ سال قبل نمودار ہوئے اور اب سے ساڑھے چھ کروڑ سال قبل تمام ڈائنوسار کی طرح صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر