
انڈونیشیا میں شادی کے 12 دن بعد دولہے پر ہوا چونکا دینے والا انکشاف
یہ حیران کن خبر انڈونیشا سے آئی ہے جہاں ایک شخص انتہائی خوبرو لڑکی کی محبت مبتلا ہوکر اس اسے شادی کر بیٹھا تاہم شادی کے 12 دن بعد اس شخص پر انکشاف ہوا کہ اس کی جس خاتون سے شادی ہوئی ہے وہ دراصل ایک مرد ہے۔
رواں ہفتے کے آغاز میں انڈونئشیا کا میڈیا ایک عجیب و غریب کیس کی روداد سناتے ہوئے دکھائی دیتا ہے جہاں ایک 26 سالہ شخص جنہوں نے اپنے نام کے صرف دو ابتدائی حرف اے کے ظاہر کیے ہیں نے پولیس کو فون کر کے کہا ہے کہ جس خاتون سے اس نے صرف 12 دن پہلے شادی کی تھی وہ خاتون کے بھیس میں اصل میں ایک مرد ہے۔
اس مظلوم شخص کی کہانی اس وقت شروع ہوتی ہے جب اے کے کو انٹرنیٹ پر عدیدہ کنزہ عزہرہ نامی ایک لڑکی ملی جس کو دیکھتے ہی وہ اسے دل دے بیٹھا،کچھ عرصے بات کرنے کے بعد اے کے نے لڑکی کو ملنے کو کہا جب دونوں کی ملاقات ہوئی تو اے کے نے اعتراف کیا کہ اس لڑکی میں کچھ واقعی انوکھا تھا لیکن اسے کبھی بھی یہ شک نہیں ہوا وہ ایک لڑکا ہے۔
یہ لڑکی ہمیشہ ہی حجاب میں رہتی تھی اور اس شرم اور حیا نے اے کے اور بھی متاثر کیا۔ اسی حیا سے متاثر ہوکر اے کے نے اس لڑکی کو شادی کے لیے پرپوز کیا جسے اس نے قبول کر لیا۔ تاہم شادی کے لیے عدیدہ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ یہ نکاح شادی یونین کو رجسٹرڈ نہیں کروانا چاہتی کیونکہ اس کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے اور اس نے والد کو ایک عرصے سے نہیں دیکھا ہے یہی وجہ ہے کہ اس شادی میں ان کے خاندان کی طرف سے کوئی بھی شریک نہیں ہوگا۔
آخر میں، دونوں محبت کرنے والوں کی شادی کی رسومات وانگنجایا گاؤں کے مذہبی رہنما نے ادا کی اور بطور جہیز صرف 5 گرام سونا مقرر کیا گیا۔ تاہم، شادی کے بعد بھی عدیدہ مسلسل حجاب میں رہتی تھی یہاں تک کہ وہ اپنا چہرہ اپنے نئے شوہر سے بھی چھپاتی تھی، اور اس نے گھر، خاندان اور گاؤں سے ملنے سے صاف انکار کردیا تھا۔
کئی دن گزرنے کے بعد اے کے نے گھروالوں سے لڑکی کے رویہ کہ شکایت کی جس پر گھر والوں نے اس سے بات کی تو تب پتا چلا کہ وہ لڑکی نہیں بلکہ ایک مرد ہے۔
ای ایس ایچ نامی اس مرد نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ شادی اے کے سے پیسے بٹورنے کے لیے کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 378 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اور اسے اس جرم میں چار سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔
نارنگول پولیس کریمنل انویسٹی گیشن یونٹ کے سربراہ نے صحافیوں کو بتایا کہ 26 سالہ شخص ای ایس ایچ کے دھوکے میں مبتلا اس لیے ہوا کیونکہ اس کے نین نقش کسی خاتوں کی طرح ہیں اور جب انہیں میک اپ کیا جاتا ہے تو وہ بلکل کسی خاتون کی طرح دکھائی دیتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News