Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھانے کا یہ عام سا طریقہ آپ کے وزن کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے

Now Reading:

کھانے کا یہ عام سا طریقہ آپ کے وزن کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے
کھانے کا یہ عام سا طریقہ آپ کے وزن کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے

کھانے کا یہ عام سا طریقہ آپ کے وزن کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے

اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد مختلف اقسام کی چپس یا دیگر اسنیکس کو کسی نہ کسی ڈپ یا ساس کے ساتھ کھاتی ہے، کھانے کا یہ انداز ان میں وزن کے تیزی سے بڑھنے کا سبب بنتا ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق چپس کے ساتھ ڈپ لینے سے آپ کی کیلوریک انٹیک 77 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

پین اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے ڈپس اور کیلوریک انٹیک کے درمیان ایک مضر صحت رشتہ دریافت کیا ہے، انہوں نے پایا کہ ایسے تمام افراد جو اسنیکرز چپس کو ڈپ کے ساتھ کھاتے ہیں اس طرح یہ 77 فیصد زیادہ کیلوریز لیتے ہیں، کیوں وہ اس طرح چپس کو بہت تیزی سے کھاتے ہیں۔

Advertisement

اس تحقیق کے لیے، 46 بالغ افراد کو دو ہفتے کی مدت میں جپس کھانے کے لیے دو بار مدعو کیا گیا۔ ایک بار انہیں تین چھوٹے بیگوں میں رینچ فلیورڈ چپس دی گئیں۔ دوسری بار انہیں وہی مقدار چپس اور 1/3 کپ رینچ فراہم کیا گیا۔

 تمام شرکاء کو اختیار دیا گیا تھا کہ وہ جتنا چاہیں کھا سکتے ہیں، جبکہ محققین نے کتنے نوالے لیے اور کھانے میں کتنا وقت صرف کیا، ریکارڈ کیا۔

محققین نے یہ فرض کیا کہ رینچ کو اسنیک میں شامل کرنے سے شرکاء چپس کی کم مقدار کھائیں گے تاکہ اضافے کا توازن برقرار رہے، تاہم، انہوں اس نظریے کے برخلاف، ڈپ کے ساتھ چپس کی بھی وہی مقدار کھائی۔

شرکاء نے ہر اسنیک سیشن میں اوسطاً 345 کیلوریز چپس اور ڈپ سے حاصل کیں، جبکہ صرف چپس کھانے پر 195 کیلوریز حاصل ہوئیں۔

اس کے علاوہ ڈپ کے ساتھ چپس سرو کرنے پر شرکاء نے نہ صرف بڑے نوالے لیے بلکہ کھانے میں بھی بہت عجلت سے کام لیا۔

Advertisement

محققین کا کہنا ہے کہ اسنیک کھانے کے طریقوں کو سمجھنا زیادہ کھانے اور موٹاپے جیسے عالمی مسئلے کو حل کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر