Advertisement
Advertisement
Advertisement

امراض قلب کی اس غیر معروف علامت کو نظر انداز نہ کریں

Now Reading:

امراض قلب کی اس غیر معروف علامت کو نظر انداز نہ کریں
امراض قلب کی اس غیر معروف علامت کو نظر انداز نہ کریں

امراض قلب کی اس غیر معروف علامت کو نظر انداز نہ کریں

آپ کی قسمت شاید آپ کی ہتھیلی پر لکھی ہو، تاہم آپ کی صحت کے بارے میں مختلف نشانیاں آپ کے ناخنوں سے بھی ظاہر ہوسکتی ہیں۔

کیلیفورنیا کے ایمرجنسی ڈاکٹر جو وائٹنگٹن نے اپنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں امراض قلب کی ایک غیر معروف علامت کا ذکر کیا ہے ان کے مطابق اگر آپ اپنے ناخن کے نیچے دباؤ ڈالیں اور دھڑکن محسوس کریں، تو یہ علامت ہے کہ اس سے شدید قلبی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

اسے کوئنکے کی علامت کہا جاتا ہے اور یہ دھڑکن ایورٹک ریگریگٹیشن کی وجہ سے ہوتی ہے، جسے والو ریگریگٹیشن بھی کہا جاتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ جب خون دل سے جسم کی طرف جا رہا ہوتا ہے، تو اس کا ایک بڑا حصہ واپس دل میں آ جاتا ہے، جوکہ بہت سے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

Advertisement

صرف امریکہ میں ہی 1 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد یعنی تقریباً 2.5 فیصد آبادی دل کے والو کے کسی نہ کسی مرض میں مبتلا ہیں۔

اس مرض کی کم شدید علامت میں سینے میں درد، سانس کی کمی اور تھکاوٹ شامل ہے، تاہم، یہ بے ترتیبی والی دھڑکن (آریدھمیا)، اینڈوکارڈائٹس، جسم میں مائع کے جمع ہونے اور اچانک دل کے مرض کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

وائٹنگٹن نے ایورٹک ریگریگٹیشن کی ایک اور جسمانی علامت کا بھی ذکر کیا ہے جس میں دھڑکن کے ساتھ گردن کی شریانوں کا نمودار ہونا ہے، یہی وجہ ہے کہ گردن اور ناخنوں کی دھڑکن پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔

  ایک تحقیق کے مطابق 60 سال سے زیادہ عمر کے ‘صحت مند’ بالغ افراد میں اس مرض کا خطرہ ہوتا ہے، جو دل پر اضافی دباؤ ڈالتی ہے اور امراض قلب کے خطرے کو بڑھاتی ہے،تاہم دل کے الٹراساؤنڈ سے اس بیماری کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر