Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کی ذہنی صحت میں مددگار 6 بہترین سرگرمیاں

Now Reading:

بچوں کی ذہنی صحت میں مددگار 6 بہترین سرگرمیاں
بچوں کی ذہنی صحت میں مددگار 6 بہترین سرگرمیاں

بچوں کی ذہنی صحت میں مددگار 6 بہترین سرگرمیاں

بچے اپنی بڑھوتری کے دور سے گزر رہے ہوتے ہیں اور یہی ان کے سیکھنے اور آگے بڑھنے کا سنہری دور ہوتا ہے۔ اس اہم دور میں بچوں کے والدین اور سرپرستوں کو چاہیے کہ وہ اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور انہیں  ایسی صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رکھیں تاکہ یہ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند انداز میں بڑے ہوسکیں۔

یہاں کچھ ایسی سرگرمیاں پیش کی جارہی ہیں جو آپ اپنے بچے کی ذہنی صلاحیتوں کو تیز  کرنے انہیں  کرواسکتے ہیں۔

پہیلیاں اور پزلز حل کروائیں

بچوں یا بڑوں کے لیے ایک اچھی سرگرمی یہ ہے کہ وہ چیلنجنگ پہیلیاں حل کریں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پہیلیاں حل کرنے سے دماغ میں ڈوپامین کی سطح بہتر ہوتی ہے۔ آپ اپنے بچے کی عمر اور صلاحیت کے مطابق پہیلیاں منتخب کر سکتے ہیں تاکہ انہیں حل کرتے ہوئے مزہ بھی آئے۔

Advertisement

برین ٹیزرز دیں

پہیلیوں کے علاوہ، آپ اپنے بچے کو دماغی چیلنجز بھی دے سکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق، مشکل سوالات حل کرنے سے سوچنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور یادداشت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ یہ چیلنجز پہیلیوں سے زیادہ مشکل ہو سکتے ہیں، لہذا آپ ان کے ساتھ شامل ہو کر یہ سرگرمی کر سکتے ہیں۔ یہ پورے خاندان کے لیے ایک خوشگوار وقت بھی ہو سکتا ہے۔

ریاضی کی مشق کریں

اسکول میں پڑھایا جانے والا ایک مضمون جو آپ کے بچے کی ذہنی صلاحیت کو بہتر بنا سکتا ہے، وہ ریاضی ہے۔ اگرچہ یہ ہر کسی کا پسندیدہ مضمون نہیں ہوتا، لیکن اس کے صحت کے حوالے کئی فوائد ہیں۔ ریاضی کے سوالات جیسے جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم مسئلے حل کرنے اور استدلال میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

Advertisement

یوگا شروع کریں

یہ بات واضح ہے کہ ورزش بالغوں کے لیے جسمانی صحت سے لے کر ذہنی صحت تک بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، ان میں سے ایک ورزش جو بہت فوائد فراہم کر سکتی ہے وہ یوگا ہے۔ بچے بھی آسان یوگا کی مشقیں کر کے جسمانی طور پر متحرک ہو سکتے ہیں، یو گا کے کچھ پوز آکسیجن کے بہاؤ کو بہتر بناتے ہیں، اور صحت مند دماغ کی نشوونما میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

نئی زبان سیکھیں

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ اپنے بچوں کو زیادہ ذہین کس طرح بنا سکتے ہیں؟ پھر ایک زبان کا استاد رکھیں یا انہیں خود نئی زبان سکھائیں۔ دو لسانی بچے ایک زبان سیکھنے والے بچوں سے زیادہ ذہین ثابت ہوئے ہیں۔

Advertisement

تخلیقی سرگرمیاں کریں

Child painting at easel in art class.

اگر آپ کی جانب سے مذکورہ سرگرمیاں آپ کے بچے کے لیے مشکل ہیں یا انہیں دلچسپی نہیں ہے تو پریشان نہ ہوں۔ ایک اور مؤثر طریقہ یہ ہے کہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں۔ آرٹ ایک بہترین طریقہ ہے جو بچوں کے دماغ کو جوان اور متحرک رکھتا ہے، اور انہیں مزید تخلیقی اور ذہین بناتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر