Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنی ذات کے ساتھ کچھ وقت تنہا گزارنا ذہنی صحت کے لیے ضروری قرار

Now Reading:

اپنی ذات کے ساتھ کچھ وقت تنہا گزارنا ذہنی صحت کے لیے ضروری قرار
اپنی ذات کے ساتھ کچھ وقت تنہا گزارنا ذہنی صحت کے لیے ضروری قرار

اپنی ذات کے ساتھ کچھ وقت تنہا گزارنا ذہنی صحت کے لیے ضروری قرار

آج کے تیز رفتار معاشرے میں، محض تھوڑی دیر کا تنہا وقفہ ذہنی اور جسمانی طور پر فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی ویکسنر میڈیکل سینٹر جانب سے کیے جانے والے قومی سروے کے مطابق تقریباً نصف یعنی 46 فیصدامریکیوں کا کہنا ہے کہ انہیں تعطیلات کے دوران وہ تنہا وقت نہیں ملتا جس کی انہیں ضرورت ہے۔ 

اس کے علاوہ، سروے میں شامل 56 فیصد لوگوں نے کہا کہ ذہنی صحت کے لیے مناسب تنہا وقت گزارنا بہت ضروری ہے۔

 اوہایو اسٹیٹ کی ایک نیوز ریلیز میں کلینیکل سائیکالوجسٹ سوفی لازاروس نے کہا کہ تنہا کچھ لمحے گزار کر ہمارا اعصابی نظام، دماغ بلکہ جسم سکون پا سکتا ہے، جسم کے ساتھ دماغی سکون مجموعی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلسل دباؤ صحت کے لیے اچھا نہیں ہے۔

ایسے تمام افراد جو پورے ہفتے بہت زیادہ مصروف رہتے ہیں کام کے دباؤ کا سامنا کرتے ہیں اپنی ذات کے لیے تھوڑا سا ذاتی وقت نکالنا چاہتے ہیں تو وہ اپنی روٹین میں معمولی تبدیلیاں کر کے اسے حاصل کر سکتے ہیں۔

Advertisement

جب بھی آپ یہ چاہیں کہ ایک ایسا لمحہ ہو جس میں اپنے ساتھ آپ خود ہوتو کوشش کریں کہ فون کو کسی دوسرے کمرے میں رکھیں کیونکہ اس طرح یہ آپ کی توجہ میں خلل کا سبب بن سکتا ہے، ضروری نہیں کہ آپ اس کے لیے زیادہ وقت نکالیں بلکہ چند منٹ کی یکسوئی بھی کافی ہے۔

اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ آپ خود غرض ہیں بلکہ آپ صرف کچھ وقت کےلیے اپنے آپ کو ترجیح دیں رہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سروے میں  4 سے 7 اکتوبر تک 1,004 افراد نے حصہ لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر