دل کے امراض، ایسے مرض ہیں جس کا شکار ہونے کے بعد انسان اپنی زندگی کو بہت محتاط انداز میں گزارتا ہے۔
ان امراض کا شکار آج کل صرف بڑی عمر کے افراد نہیں ہورے ہیں بلکہ درمیانی اور اوسط عمر کے افراد میں بھی یہ بیماری عام ہوگئی ہے۔
کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ انسان کا لائف اسٹائل بھی بدل چکا ہے اور اس میں اپنائی جانی والی عادتیں آپ کے دل کی صحت کے لئے نقصان کا باعث بن جاتی ہے۔
آج اس آرٹیکل میں ہم آپ کو انہی عام عادتوں کے حوالے سے بتائیں گے جو دل کیلئے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔
1۔ زیادہ دیر بیٹھنا:
ایک عام آدمی کو پورا دن جسمانی طور پر متحرک رہ کر گزارنا چاہیے اور اگر آپ ایسی ملازمت کرتے ہیں جس میں زیادہ وقت ڈیسک پر کام کرتے ہوئے گزرتا ہے تو ہر گھنٹے بعدمعمولی چہل قدمی خون کی گردش کو بڑھاتی ہے۔
2۔ متوازن غذا:
ایک عام آدمی کے لئے ساری عمر اچھی اور صحتمند زندگی گزارنے کے لئے متوازن غذا کا استعمال کرنا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ بے احتیاطی انسان کو امراض قلب میں مبتلا کرسکتی ہے۔
3۔ ورزش کرنا:
ورزش کرنے کے لئے کسی خاص عمر یا کسی خاص وجہ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، یہ انسان کو چست اور صحتمند رکھنے کے لئے بہت ضروری سمجھی جاتی ہے اس لئے روزانہ باقاعدہ طور پر ہلکی پھلکی ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں ۔
4۔ کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور شوگر چیک کریں:
اگر آپ کی عمر 20 سال سے زیادہ ہے تو آپ کے لئے ضروری ہے کہ ہر 2 ماہ بعد اپنا وزن، کولیسٹرول ، بلڈ پریشر اور شوگر ضرور ٹیسٹ کروائیں۔
اس طرح آپ کو اپنی صحت کے حوالے سے خیال رہے گا ور آپ اپنی صحت پر نظر بھی رکھ سکتے ہیں۔
5۔ تمباکو نوشی یا اسکا دھواں :
تمباکو نوشی انسانی صحت اور ماحول کے لئے آلودہ ثابت ہوتی ہے اس لئے اس دور رہنا ہی بہتر ہوتا ہے۔
لیکن بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان کے اطراف موجود لوگ سیگریٹ پیتے ہیں جس کا دھواں خاموشی سے ان کی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔
6۔ بڑھتے ہوئے وزن کو نظر انداز کرنا:
اپنے وزن پر گہری نگاہ رکھنا آپ کو صحت مند زندگی دیتا ہے کیونکہ وزن بڑھنا اور بڑھے ہوئے وزن کے باعث پیدا ہونے والی بیماریاں انسان کو ختم کرنا شروع کردیتی ہیں۔



















