Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:
Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads | Google Ads

برطانیہ میں بنا ایک انوکھا عالمی ریکارڈ جس نے سب کو حیران کردیا

برطانیہ میں بنا ایک انوکھا عالمی ریکارڈ جس نے سب کو حیران کردیا

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جنہیں قدرت نے غیر معمولی صلاحیتوں سے مالا مال کیا ہے ایسی ہی ایک صلاحیت جسم میں لچک ہونے کی  وجہ سے اسے مختلف سمت میں موڑنے کی ہے جسے کنٹرشنسٹ کہاجاتا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے لبرٹی باروس ایک مشہور رقاصہ اور کنٹورشن ہے ان کے جسم میں انتہائی غیر معمولی لچک پائی جاتی ہے جس کی وجہ یہ اپنے جسم کو کسی بھی درجہ میں گھماسکتی ہیں یہاں تک کہ یہ  کسی جسم کے گرد ایک بیلٹ کی طرح بھی لپٹ سکتی ہیں اور اسی خصوصیات نے انہیں ایک عالمی اعزاز کا مالک بنادیا، تاہم ہومن بیلٹ بنانے کا یہ اعزاز انہوں نے ایک ہولا ہوپ ماہر کے ساتھ مل کر انجام دیا۔ واضح رہے کہ ہولاہوپ  ایک طرح کا کھیل ہے جس میں ایک بڑے سے رنگ کو کمر کے گرد بغیر ہاتھا لگائے صرف کمر کی حرکت سے گھمایاجاتا ہے۔

لبرٹی باروس تقریباً 30 سیکنڈ تک ہولا ہوپ کی ماہر کے کمر کی گرد لپٹ کر ہومن بیلٹ بنایا جبکہ اس دوران ان کی ساتھی دونوں رنگ کو اپنے بازؤں کے گرد گھماتی رہی اس طرح گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک انوکھا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے جسے لبرٹی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔