
پاک روس تعلقات میں نیا موڑ، وزیر اعظم عمران خان نے روس کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جناب سے دی جانے والی دورہ روس کی دعوت قبول کرلی،وہ ستمبر میں روس جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق روسی صدرنے وزیراعظم عمران خان کوگزشتہ ماہ بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ میں شرکت کے دوران روس کے دورے کی دعوت دی تھی ۔
روسی صدر نےوزیراعظم سے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر آپ روس میں ہونیوالی کثیرالملکی کانفرنس ’ایسٹرن اکنامک فورم ‘میں شرکت کریں گے تو انہیں بہت خوشی ہوگی۔ وزیراعظم نے روسی صدر کویقین دہانی کرواتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس دورے پر ضرور آئیں گے۔
واضح رہے کہ ایسٹرن اکنامک فورم 4 سے 6 ستمبر کوروسی شہر ولادی ووستوک میں ہوگاجہاں وزیراعظم روسی صدر کے مہمان کے طور پر کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News