
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر) کی جانب سےمحکمےکے افسران پر نئی پابندیاں لگا دیں گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر افسران کو نجی طور پرٹیکس اور قانونی مشاورت دینے سےروک دیاگیاہے۔
چئیرمین شبر زیدی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آرحکام کا کنسلٹنسی سروسز کرنا حکومت کے سرونٹس ( کنڈکٹ ) رولز 1964کی خلاف ورزی ہے۔
ذرائع ایف بی آر کا کہناہے کہ افسران کی ملازمت کے ساتھ ٹیکس کنسلٹنسی سروسز دینے کی معلومات ہیڈکوارٹرز کو ملی ہیں، ایف بی آرمیں کلرک سے کمشنر تک کے افسران ٹیکس کنسلٹنسی کا کام کرتے ہیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ملازمت کے ساتھ ٹیکس کنسلٹنسی کرنا غیرقانونی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News