
آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی ،تاہم عدالت نے ملزم حمزہ شہباز کو 3 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔
احتساب عدالت کے منتظم جج امیر محمد خان نے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی،ملزم حمزہ شہباز کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
نیب نے ملزم حمزہ شہباز کی فنانشل سٹیٹمنٹس بھی عدالت میں پیش کردئیے ہیں،دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ 2 بے نامی کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔
ملزم کے وکیل کا عدالت میں کہنا ہے کہ نیب حمزہ شہباز کیخلاف کرپشن کے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، انکم ریٹرن اور آمدن سٹیٹمنٹس پر نیب کو کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔
واضح رہے احتساب عدالت میں پیشی کے دوران سخت سیکیو رٹی کے انتظامات کیے گئے تا ہم دوران سماعت لیگی وکلاء کے کمرہ عدالت میں قہقہوں اور شورسے ما حول گر ما گرم رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News