
وزیراعظم عمران خان سےآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کےدوران ملکی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیاہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم سےآرمی چیف کی ملاقات میں قومی سلامتی سمیت مختلف امورزیرغور آئےہیں۔ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیاہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم اورآرمی چیف ملاقات میں ملکی سیکیورٹی اورقومی سلامتی سے متعلق امورپربات چیت سمیت خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔
اس کے علاوہ ملاقات کےدوران وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکا پر بھی بات چیت ہوئی۔
یادرہے کہ رواں ماہ کےآغاز پر بھی سیاسی وعسکری قیادت کی ملاقات ہوئی تھی جس میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال سمیت پاک فوج کےپیشہ ورانہ امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News