
تحریک انصاف کے ایم این اے اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان اور کارکنوں کو رہا کردیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں وزیر بلدیات سندھ کے کیمپ آفس کے سامنے پانی اور صفائی کے مسئلے پر احتجاج کے دوران فکس اٹ اور پیپلزپارٹی کے کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوا،
تحریک انصاف کے ایم این اے اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کلفٹن تین تلوار پر پریس کانفرنس کرنے پہنچے تو ان کو متعدد کارکنان سمیت گرفتار کرلیا گیا ،انہیں بعدازاں آرام باغ پولیس نے رہا کردیا تھا تاہم فریئر تھانے کے قریب احتجاج کرنے کے با عث وہا ں کی پولیس نے عالمگیر خان کو دوبارہ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمگیر خان کی گر فتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنما اسد عمر فیریئر تھانے پہنچے اور انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی نے کہا ہے کہ عالمگیر خان اور فکس اٹ کے کا رکنوں کو ضمانت پر رہا کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News