
چیئرمین نیب جاوید اقبال نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اورمسلم لگ ن کے سردار مہتاب عباسی کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی۔
چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیب کی جانب سے 1 ریفرنس، 9 انکوائری اور 4 انویسٹیگیشن کی منظوری دی گئی۔
انہوں نے اجلاس کے دوران کہا کہ نیب “احتساب سب کے لئے ” کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے جبکہ قانون اور شواہد کی بنیاد پر وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق چیف ایگزیکٹو آفیسرسکھر الیکٹرک پاور کنسٹرکشن کمپنی کے منور نذیر عباسی، محکمہ اوقاف خیبر پختونخواہ کے اہلکاران و افسران اور محکمہ تعلیم کوئٹہ کی انتظامیہ، پرووینشل ہائی ویز ڈویلپمنٹ ڈویژن خیر پور کے اہلکاران و افسران کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔
او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ،پرائیویٹائزیشن کمیشن کے سرکاری عہدیداران، ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک،وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران و اہلکاران کیخلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
نیب ایگزیکٹو بورڈ کی سابق وزیر سید تنویر الحسن گیلانی،رکن قومی اسمبلی افتخار گیلانی کیخلاف عدم شواہد کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
نیب ایگزیکٹو بورڈ کے سابق ایکسئن آپریشنز ٹیسکو فاٹا سرکل سید اکرام اللہ شاہ کیخلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News