
ڈیفنس کےعلاقے خیابان بخاری میں گزشتہ روز بول ٹی وی کے اینکر پرسن مریدعباس اور ان کے دوست خضر حیات کو قتل کردیا گیا تھا جس سے متعلق سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
اس ویڈیو میں مبینہ ملزم عاطف زمان کو اسلحہ لے کر اپنے دوست اور ایک شخص کے ساتھ بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد ایک زخمی شخص کو ایک خاتون اور دیگر لوگ لفٹ میں اٹھا کر لارہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مرید عباس کاروباری جھگڑے کا نشانہ بنے ہیں، ملزم عاطف زمان نے انہیں دفتر بلا کر اُن پر گولیاں برسا دیں، ملزم نے بعد میں اپنے فلیٹ پر پہنچ کر خود کو بھی گولی مارکر خو دکشی کی کو شش کی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News