
اسلام آبادہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا اور احتساب عدالت کےفیصلےکے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت 18 ستمبر کیلئے مقرر کردی گئی۔
نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف نیب کی اپیل پر بھی 18ستمبر کوسماعت ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججزجسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی دونوں اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ نوازشریف کو ممکنہ ریلیف کیلئے دوماہ انتظار کرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسزکےفیصلےاحتساب عدالت کےجج ارشدملک نے سنائے تھے۔جس میں العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیاتھا۔انیس جون کوہونےوالی سماعت میں کوٹ لکھپت جیل کے میڈیکل آفیسر نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ علاج کے دوران نوازشریف کی طبی حالت درست رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News