
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نےکہا ہےکہ آئندہ4سال کےدوران غربت کی شرح میں نمایاں کمی کےلئے حکومت پاکستان جامع اقدامات کررہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کےزیرانتظام ہائی لیول پولیٹیکل فورم (ایچ ایل پی ایف) کے موقع پر مذاکرات سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ غربت کا خاتمہ ، سماجی انصاف اور ترقی وزیر اعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،احساس پروگرام اورکامیاب نوجوان جیسےمنصوبےمعاشی،معاشرتی تبدیلی کا باعث بنیں گے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ ان اقدامات سے 2023ءتک غربت کی شرح کو24.3 فیصد سے کم کر کے9 فیصد تک لایا جائے گا۔
تقریب میں پاکستانی پارلیمنٹیرینز اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدے داران نےبھی شرکت کی جن میں قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کنول شوذب، پارلیمانی سیکرٹری قانون وانصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون، انصاف اور پائیدار ترقی کے اہداف کے کنوینر ریاض فتیانہ شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News