Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف علی زرداری کا مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Now Reading:

آصف علی زرداری کا مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 29 جولائی تک توسیع کردی ہے۔ 

عدالت میں سماعت کے دوران وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بچے کل نیب حوالات میں والد سے اکیلے ملنا چاہتے ہیں، ہفتے میں 2 بار ملنے کی اجازت بھی دی جائے۔

آصفہ بھٹو نے عدالت سے استدعا کی کہ والد سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے جس پر معزز جج نے ان کی درخواست منظور کرلی، وکیل صفائی نے کہا کہ آج بھی مل لیں گی کل بھی ملاقات کی اجازت چاہیے۔

احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کہاں ہے، وکیل نیب نے کہا کہ راستے میں ہیں تھوڑی دیر تک پہنچ جائیں گے۔ 

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو آج تیسری بار جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیاگیا ،قومی احتساب بیورو (نیب) پراسیکیوٹر کی جانب سے زرداری کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی  گئی جسے منظورکر لیا گیا۔ 

Advertisement

آصف علی زرداری کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ، جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ،احتساب عدالت کو جانے والی سڑکیں عام شہریوں کے لیے بند کر دی گئیں تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر