Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ائیرلائن کےانجینئرزنےگراونڈطیارہ اڑان کے قابل بنالیا

Now Reading:

قومی ائیرلائن کےانجینئرزنےگراونڈطیارہ اڑان کے قابل بنالیا

پی آئی اے کےانجینئرزنے بڑا کام کردکھایا،گراونڈ کیےگئےجہاز کو اڑان کے قابل بنالیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا ایک اور ایئر بس اے320 طیارہ بی ایل وی ایک سال سےزائد عرصہ گراونڈرہنےکےبعداڑان کےقابل ہوگیا۔

 مذکورہ طیارہ کسی دوسرےطیارے سےپرزہ جات نکالےبغیرمکمل طورپرمقامی وسائل سے قابل استعمال حالت میں لایا گیاہے،طیارہ گزشتہ سال مئی سے ناکارہ حالت میں بے توجہی کا شکار تھا۔

قومی ائیرلائن کےسی ای اوائیرمارشل ارشدملک نےگزشتہ سال نومبر میں چارج سنبھالنے کے بعد تمام گراونڈ طیاروں کو قابل اڑان بنانے کے احکامات جاری کئے تھے۔

 واضح رہے کہ اس سےقبل ایک اور بوئنگ 777 طیارہ بھی ڈیڑھ سال سےزائدگراونڈرہنےکےبعدگزشتہ ماہ درست حالت میں تیارکردیاگیا۔

Advertisement

پی آئی اےنےاس سلسلے میں حکومت سے مالی مدد کی درخواست بھی کی تھی جس پر حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ عملدرآمد نہیں کیا گیا اور مشکل حالات کے باوجود قومی ائیرلائن نےاپنے وسائل کا موثر استعمال کیا ۔

دو طیاروں کی بروقت بحالی کے بعد پی آئی اے کے حج آپریشن میں مزید آسانی ہو گئی ہے۔ حج آپریشن بغیر کسی کرائے کے طیارے کے مکمل طور پر پی آئی اے کے اپنے طیاروں سے کیا جا رہا ہے۔

ائیرمارشل ارشد ملک نےطیارے کی بحالی ممکن بنانےپرپی آئی اے کےکارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئےاور بالخصوص انجینئرنگ ، فلائیٹ آپریشن، فنانس اورسپلائی چین منیجمنٹ کے شعبوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکے لئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے .

 ائیربس بی ایل وی کی بحالی کےبعد اب قومی ائیرلائن کا کوئی طیارہ گراونڈ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر