Advertisement
Advertisement
Advertisement

قبائلی اضلاع میں انتخابات، 16نشستوں پر پولنگ جاری

Now Reading:

قبائلی اضلاع میں انتخابات، 16نشستوں پر پولنگ جاری

قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات کے لئے پولنگ شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ‏پی کے 100 سے پی کے 115 تک 7 سابقہ فاٹا ایجنسیوں اور ایک سابقہ ایف آر میں انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

 ‏ضلع باجوڑاور ضلع خیبر کے 3،3 حلقوں میں پولنگ جاری ہے،‏کرم،مہمند، جنوبی،شمالی وزیرستان کے 2،2 اورسابقہ ایف آر کےایک حلقے میں پولنگ جاری ہے۔

 ‏باجوڑ کے حلقہ پی کے 100 میں 12 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پی کے 101 میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔

 ‏باجوڑ کے حلقہ پی کے 102 میں 12 امیدوار،‏مہمند حلقہ پی کے 103 میں 14 امیدوار،‏ حلقہ پی کے 104 میں 18 امیدوار مد مقابل ہیں۔

Advertisement

 ‏ضلع خیبرکے حلقہ پی کے 105 میں 22 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے،حلقہ پی کے 106 میں 19 امیدوار، حلقہ پی کے 107 میں 18 امیدوار میدان میں ہیں۔

‏ضلع کرم کے حلقہ پی کے 108 میں 31 امیدوار مد مقابل ہیں،حلقہ پی کے 109 میں 22 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

‏اورکزئی کےحلقہ پی کے 110 میں 24 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ ‏شمالی وزیرستان کے حلقہ پی کے 111 میں 19 امیدوار میدان میں ہیں،حلقہ پی کے 112 میں 20 امیدوارمد مقابل ہیں۔

‏جنوبی وزیرستان کےحلقہ پی کے 113 میں 20 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے،حلقہ پی کے 114 میں 21 امیدوار، ‏سابقہ ایف آر حلقہ پی کے 115 میں 10 امیدوارمیں مقابلہ ہے۔

سیکیورٹی انتظامات میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر