
نئی دہلی میں منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے، پاکستان کو کسی بھی دہشت گری کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کوبراہ راست دھمکیاں دیتے ہو ئے مزید کہا کہ پاکستان نے بارہا بھارت میں مداخلت کی، لہٰذا پاکستان اب کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے، بالا کوٹ حملہ ہمارے سیاسی اور فوجی عزم کا اظہار ہے۔
بھارتی آرمی چیف نے اس مو قع پر پاکستان کے خلاف حسب روایت گیدڑ بھبکیاں مارتے ہوئے پاکستان پر دہشت گردوں کی سرپرستی کا بھی الزام عائد کیا، انہوں نے اپنی فوج کو کثیرالجہتی جنگ کیلئے تیار رہنے کی بھی ہدایت کی۔
.انڈین فوج کے سربراہ نے کہا کہ ان کی فوج تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے اور سپیس، سائبر اور سپیشل فورسز ڈویژن کا قیام اسی تبدیلی کا حصہ ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News