وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکراچی میں نرسز کے احتجاج کا نوٹس لے لیاہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری صحت سے تمام معاملات طے ہوگئے تھے تو آج احتجاج کا جواز نہیں بنتا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نو ٹس لیتے ہو ئے ڈی آئی جی ساؤتھ کو گرفتار نرسز کو رہا کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نرسز کے معاملات کو سیاسی رنگ دینا چاہتی ہے جو افسوسناک عمل ہے۔
وزیر اعلی سندھ نے سیکریٹری صحت کو نرسز کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
