
کراچی میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
بول نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 ، گلستان جوہر بلاک 19 اور خاموش کالونی میں کرنٹ لگنے سے 3 افراد جان کی بازی ہاع گئے۔
پاپوش میں 2 ،ملیر میں 2، جبکہ محمود آباد، لیاری اور بوٹ بیسن میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگایا۔
مرنےو الوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب کرنٹ لگنے کے واقعات میں مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
کراچی میں دہلی کالونی نمبر 3 کے پاس پی ایم ٹی کے نیچے روڈ سے گزرنے والا بکرا کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔ جبکہ دوسرے واقعہ فیڈرل بی ایریا میں پیشیا جہاں ایک بل کرنٹ لگنے سے مر گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News