
کراچی کےسٹی کورٹ میں مریدعباس سمیت دوہرے قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے نجی اسپتال کے ایم ایل او کو ملزم عاطف زمان کی صحت سے متعلق جائزہ لینے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں دوہرے قتل کیس کی سماعت کےدوران تفتیشی افسر انسپیکٹرعتیق الرحمان، ملزم کے وکیل اورماموں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم ملزم کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج رہے ہیں۔جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ عدالت پیر تک جسمانی ریمانڈ دے تاکہ ملزم کی صحت سے متعلق بھی آگاہ کردوں گا۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نجی اسپتال نے بتایا کہ ملزم کی صحت ٹھیک ہے،ملزم کو کیوں ناجیل بھیج دیاجائے۔
ملزم کےوکیل وقار عباسی نےکہاکہ ایم ایل او کی رپورٹ دیکھیں،خدانخواستہ ملزم کو کچھ نہ ہوجائے۔
عدالت نے وقارعباسی کو ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی زندگی کا مسئلہ ہےتوسرٹیفکیٹ پیش کریں۔
عدالت نے ملزم کے ماموں سے استفسارکیا کہ نجی اسپتال کا بل آپ ادا کریں گے؟جس پرعاطف کے ماموں نے جواب دیاکہ آپ اُس کو جناح اسپتال منتقل کروادیں اور ڈاکٹرز کو ہدایات دیدیں کہ وہ ملزم کا خیال رکھیں۔
عدالت نےملزم کے ماموں کو ریمارکس دیے کہ اگر آپ بل نہیں دے رہے توملزم کوجیل بھیجنے کا حکم دےدیتے ہیں ۔
بعد ازاں عدالت نے ایم ایل او کو ملزم کی صحت سے متعلق جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News