
پاکستان اور ترکی کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے مابین مشترکہ مشق ’’الیدز ‘‘کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ 12 دن تک جاری رہنے والی یہ مشق مختلف نوعیت کے مشترکہ آپریشنز پر مشتمل تھی ۔مشق کا مقصد عسکری تعلقات اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے ۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ مشق کے دوران انسداد دہشت گردی، مغویوں کی بازیابی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے مابین گہرے پیشہ ورانہ تعلقات ہیں۔ پاک بحریہ اور ترکش نیوی کے مابین دوطرفہ اور بین الاقوامی مشقوں میں باہمی تعاون ہمیشہ جاری رہتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News