
اسلام آباد کے زون 4میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں 2 سیکٹر جہاں کچی آبادیاں ہیں وہاں ہاؤسنگ اسکیم شروع کررہےہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ابتدائی مرحلے میں 18500 مکانات کی تعمیر کئے جائینگے جس میں 10ہزار مکان غریبوں کیلئے مختص ہوں گے جبکہ نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت ملک بھر میں 50لاکھ مکان تعمیر ہونگے۔
عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم سے سب سے زیادہ غریب متوسط طبقہ مستفید ہوگا، آسان شرائط پر بینکوں سے گھر کے تعمیراتی لون لے سکے گا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ قانون بھی نیالےکرآرہےہیں اور آسانیاں پیداکررہےہیں تاکہ لوگ بینک سےقرض لیکرگھر بناسکیں، اس اسکیم کے تحت گھر کی قیمت عام آدمی کی پہنچ میں ہوگی وزیر اعظم نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میراخواب ہے جو اپنا گھر بنانےکاسوچ بھی نہیں سکتےانکو گھر بنانےکاموقع ملے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News