سپریم کو رٹ میں اسلام آباد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت تین ہفتو ں کےلئے ملتو ی کر دی گئی ہے،چیف جسٹس آف پا کستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
اس کیس کی سما عت کے دوران چیف جسٹس آصف سعید کھو سہ نے کہا کہ ویڈیو اسکینڈل کیس میں ایف ائی اے جلد از جلد انکوائری مکمل کرے.
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کیخلاف وڈ یو اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ آڈیو وڈیو کو مکس کرنے کا مطلب ہے اصل مواد نہیں دکھایا گیا، سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ،ایف آئی اے تین ہفتوں میں تحقیقات مکمل کرے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کسی کا نقصان نہیں کریں گے، جج نے ایک کیس میں سزا دی دوسرے میں بری کیا، نواز شریف کو ریلیف ہائی کورٹ ہی دے سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
