Advertisement
Advertisement
Advertisement

رحیم یارخان ٹرین حادثہ، 11 جاں بحق،کم از کم 70 زخمی

Now Reading:

رحیم یارخان ٹرین حادثہ، 11 جاں بحق،کم از کم 70 زخمی

رحیم یار خان ولہار اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین کھڑی مال گاڑٰی سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں گیارہ افراد جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس ولہار اسٹیشن کے قریب  کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں مسافر ٹرین کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا، ٹرین کی 3 سے 4 بوگیاں بھی شدید متاثر ہیں۔

زخمیوں  اور لاشوں کو جناح اور شیخ زائد اسپتال منتقل کیا گیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Advertisement

بول نیوز سے بات کرتے ہوئےشیخ رشید نے کہا کہ موقع پر امدادی ٹیمیں اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ادھرڈی پی او عمر سلامت نے بتایا کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ ہیلپ لائن اور کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کٹرز اور ہیوی مشینری موقع پر پہنچ گئی ہیں اور ریسکیو آپریشن بھی جلد مکمل ہوجائے گا۔

ترجمان ریلوے نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ریلوے نے جائے حادثہ پر زخمیوں کے لیے پیرا میڈیکل کیمپ قائم کردیا ہے۔ معمولی زخمی مسافروں کو فوری طبی امداد موقع پر دی جا رہی ہے۔

انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ فوری ریلیف آپریشن بھئ شروع کردیا۔

پاکستان ریلوے کی اپ اور ڈاون کی ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا معاملے نے فوری تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر