Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج کی عمران خان کو پوری سپورٹ ہے،شیخ رشید

Now Reading:

پاک فوج کی عمران خان کو پوری سپورٹ ہے،شیخ رشید

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج کی عمران خان کو پوری سپورٹ ہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار مریم نواز ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کا مقابلہ سخت ہو گا، عمران خان کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا امریکا کا دورہ تاریخی تھا، وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں جا کر کہا کہ ایران سے جنگ ایک بڑی غلطی ہو گی، عمران خان کی قسمت اچھی ہے کہ برطانیہ میں بھی ان کا ذاتی دوست آ گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ صادق سنجرانی کو جیتتا ہوا دیکھ رہا ہوں، چئیرمین سینیٹ کا مقابلہ سخت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر ٹرینوں کے اوقات کار معمول پر لے آئیں گے، کوئی ٹرین بند نہیں کر رہے لیکں نئی ابھی نہیں چلائیں گے، عید الاضحی تک ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں، ریلوے افسروں کی چھٹیاں ایک ماہ کے لئے منسوخ کر دی گئیں، ساٹھ لاکھ ریلوے مسافروں میں اضافہ ہوا۔

Advertisement

ان کا عمران خا ن کے حالیہ امریکا کے دورے کے با رے میں کہنا تھا کہ عمران خان کا دورہ امریکہ تاریخی تھا، امریکہ نے مالی اورسٹریجک سپورٹ شروع کر دی ہے، عمران خان نے امریکہ کو ایران سےجنگ باز رکھنے کا کہا ہے۔

شیخ رشید نے اپوزیشن کے یو م سیاہ کے با رے میں زکر کر تے ہو ئے کہا کہ ن لیگ کاجلسہ نہیں جلسی تھی، برصغیر کی تاریخ میں اتنی ناکام جلسی کسی سیاسی جماعت کی نہیں ہوئی، ن لیگ کی تباہی کی ذمہ دار مریم نوازشریف ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر