
صوبائی وزیر پنجاب سید صمصام علی بخاری نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع میں پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
صمصام علی بخاری کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے لیے جانیں دینے والے جوان ہمارا فخر ہیں، پاک فوج ملک کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو شکست دے گی۔
انھو ں نے کہا کہ دشمنوں سے عمران خان کا کامیاب دورہ امریکہ ہضم نہیں ہو رہا، کرپشن کرنے والے سیاستدانوں کو عبرت کی مثال بنانا ضروری ہے، پی ٹی آئی حکومت نے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند کیا، کرپشن میں پکڑے گئے سیاستدانوں کی اولاد مظلومیت کا ڈھونگ رچا رہی ہے، کرپٹ عناصر عوام کا رونا رونے کی بجائے احتساب کا سامنا کریں۔
صمصام بخاری کا مزید کہنا ہے کہ لوٹی ہوئی دولت ہر صورت واپس لی جائے گی، بدعنوانوں کی جائیدادیں اوربینک اکاؤنٹس قوم کو واپس دلائے جائیں گے، لٹیروں کے منطقی انجام تک آگے بڑھنا ناممکن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News