وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا ثالثی پر بیان پاکستانی توقعات سے بڑھ کر ہے،بھارت مذاکرات کی طرف نہیں آئے گا تو حالات بگڑتے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مزید دس ہزار فوجی تعینات کرنے کے اعلان پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر ہٹ دھرمی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی۔
افغانستان سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم طالبان کو افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے قائل کریں گے۔
افغان انتخابات میں طالبان کو بھی شامل ہونا چاہیے،امریکا کی خواہش ہے افغانستان کے اندر بھی انٹرا مذاکرات ہونے چاہیے۔
حریت پسند کشمیری رہنماؤں نے مودی سرکار کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت پر حملہ قرار دیا ہے۔
محبوبہ مفتی نے بھی کہہ دیا کہ کشمیر سیاسی مسئلہ ہے جس کا کوئی فوجی حل نہیں جبکہ شاہ فیصل کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد جموں میں افواہ ہے کہ وادی میں کچھ بڑا ہونے والا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
