Advertisement
Advertisement
Advertisement

توہین آمیزموادنہ روکاتوفیس بک،ٹویٹربلاک کریں گے،چیئرمین سینیٹ کمیٹی

Now Reading:

توہین آمیزموادنہ روکاتوفیس بک،ٹویٹربلاک کریں گے،چیئرمین سینیٹ کمیٹی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کےچئیرمین عظیم باجوہ نےکہا ہے کہ سخت اقدامات کی وجہ سےملک میں  پورنوگرافی ویب سائٹس دیکھنے میں کمی آرہی ہے۔

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے چئیرمین پی ٹی اے کاکہناتھاکہ بین الااقوامی پروپیگنڈاکیاجارہاہے کہ  پاکستان پورنوگرافی میں پہلےنمبر پرہے، ڈارک ویب کوساری دنیامیں غلط مقاصدکیلئےاستعمال کیاجاتا ہے۔

چئیرمین پی ٹی اے کاکہناتھا کہ  ڈارک ویب کوکنٹرول کرناانتہائی مشکل ہے،اس وقت قوانین بنانےاوراداروں کی تکنیکی صلاحیت بڑھانےکی ضرورت ہے۔ پاکستان میں ایسے واقعات ہورہے ہیں کہ رشتوں کا تقدس ختم ہوگیاہے۔

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی سے خطاب کےدوران سینیٹر ستارہ ایاز نے کہاکہ پاکستان آج تک توہین آمیز مواد کی اشاعت کو نہیں روک سکا، توہین آمیز مواد روکنے کیلئے ہر قسم کی قانون سازی کرنے کو تیار ہیں۔

 اس موقع پر ڈائریکٹر سائبر کرائمز ایف آئی اے کا کہناتھا کہ مخالفین کو پھنسانے کیلئے توہین رسالت کا غلط استعمال بھی کیا جا رہا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائمز کو افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ایف آئی اے کے پاس صرف15 سائبرکرائم انوسٹیگیٹرز ہیں۔

Advertisement

خصوصی اجلاس میں چئیرمین کمیٹی کاکہنا تھا کہ توہین آمیز مواد نہ روکا گیا تو فیس بک اور ٹویٹر کو پاکستان میں بلاک کر دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر