
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،جس میں وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو کامیاب دورہ امریکہ پراعتماد میں لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اختتام کے موقع پر کابینہ نے وزیراعظم کے کامیاب دورہ کی تعریف کی ۔
زرائع کے مطابقوزیر اعظم کو کابینہ ارکان نے چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی واپسی کےلئےاپنی ورکنگ سےآگاہ بھی کیا۔
کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ ملک میں 25جولائی کو جمہوریت مضبوط ہوئی اور عوام کو انکا حق حکمرانی ملااور انہی انتخإبات کی بدولت ملک میں بے لاگ احتساب شروع ہوا۔
وزیراعظم نےاجلاس میں کابینہ کو 2008 سے 2018 تک سربراہان مملکت کے بیرونی دوروں اور علاج پر دوبارہ بریفنگ دی گئی اور سربراہان مملکت کی جانب سے پی آئی اے کے جہازوں کو زاتی استعمال کرنے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے قرضوں کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے ممبر اور سیکرٹری کی تبدیلی کی بھی منظوری دیدی گئی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News