
پاکستانی سفارت کاروں کو بیرون ملک گرین پاسپورٹ جاری نہ کرنےکےحوالےسے وزیر اعظم عمران نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم پاکستان نے سفارت کاروں کے گرین پاسپورٹ کے لیے وطن واپسی کی ہدایت کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اب کسی سفارت کار اور اہل کار کو بیرون ملک گرین پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔
مدت ملازمت مکمل ہونےپرہرسفارت کار کوپاکستان میں رپورٹ کرنا ہوگا، سفارتکاروں کولازمی طور پر وطن واپس آنا ہوگا۔
ذرائع کےمطابق بیرون ملک پاکستانی سفارت کار ریڈ اوردیگر اہلکاربلو پاسپورٹ پرتعینات ہوتےہیں اور اکثر سفارتی اہلکار مدت ختم ہونے کے بعد گرین پاسپورٹ لے کر بیرون ملک رہائش اختیار کر لیتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News