
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے راولپنڈے طیارہ حادثے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر خارجہ نے پاک فوج کے تربیتی طیارے کوپیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے حادثہ میں شہادت پانے والوں کیلئے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر خارجہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اگر افغانستان میں امن و استحکام کے عمل کے دوران کسی اور طرف مشغول ہواتو بڑا نقصان ہوگا۔
وزیراعظم نے طالبان قیادت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے اس خواہش کو جلد عملی جامہ پہنائیں گے ۔اس ملاقات کا مقصد انٹراافغان مذاکرات کے بارے میں قائل کرنا ہے۔19 سال ایک طویل عرصے ہے ۔ اس دوران بہت قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ افغان جنگ نے پورا خطے سمیت پاکستان اور افغانستان کو شدید متاثر کیا۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ واشنگٹن بہت مفید رہا پاکستان اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ امریکا کا اس وقت مقصد افغانستان میں امن و استحکام ہے۔ ہماری پوری توجہ افغانستان پر ہونی چاہیے۔ امریکا نے ماضی میں غلطی کی افغانستان معاملہ کے حل کی بجائےعراق کی طرف چلے گئے۔تاہم آج افغانستان کا مسئلہ ایک نازک صورتحال اختیار کرگیا ہے، افغان امن عمل میں پاکستان سہولت کار ہے ضامن نہیں ہے۔ پاکستان تنہا سارا بوجھ نہیں اٹھاسکتا، یہ مشترکہ ذمہ داری ہے، تاہم پاکستان دیانت داری سے آگے بڑھ رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ ثالثی سے راہ فرار اختیار کی ہے۔ بھارت کبھی بھی تیسرے فریق کی ثالثی پر متفق دکھائی نہیں دیا۔ کشمیر کے بارے میں کچھ ایسی معلومات آئی ہیں جو تشویشناک ہیں۔ کشمیر کمیٹی کو ان حساس معلومات پر اعتماد میں لینا چاہوں گا۔ اگر کشمیر کمیٹی نے بہتر سمجھا تو ایوان کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں، یہ حل طلب مسئلہ ہے لہٰذا اس میں کوئی آبادیاتی تبدیلی قابل قبول نہیں ہوگی۔ پورا کشمیر سراپا احتجاج ہے اور وہاں کی صورتحال میں بڑی تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News