سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وہ آج گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔
سابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان آج دوبارہ صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس لاہور میں ہوگی، قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہی ان سے حلف لیں گے۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلی حکام شریک ہوں گے۔
فیاض الحسن چوہان کو ایک متنازعہ بیان پر کابینہ سے فارغ کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
