
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن آج یوم سیاہ منا رہی ہے،یہ وہ ہی لوگ ہیں جن کی سیاہ کاریاں ان کے آڑے آ رہی ہیں۔
تحریک انصاف کی حکومت کےایک سال مکمل ہونے پر فیاض الحسن چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور پاکستان سے باہر تمام محب وطن پاکستانی آج یومِ تشکّر منا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن آکاس بیل کی طرح پاکستان پر چھائی ہوئی تھی اور 25 جولائی 2018 کو ان کے 40 سالہ دور کا اختتام ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آج میاں بیوی بچوں سمیت پاکستان کو لوٹنے والوں کےلئے یومِ احتساب ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News