
کے۔ الیکٹرک کے دفاترکے ایم سی کے نشانے پر آگئے۔ کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیپو سلطان روڈ پر کارروائی کے دوران کے۔الیکٹرک کے دفتر کے سامنے موجود شیڈ گرا دیئے جس کے بعد کے ۔الیکٹرک کے گارڈز اور کے ایم سی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
حکام کے۔ الیکٹرک کاکہنا ہےکہ دفاتر کو نوٹس دیئے بغیر نشانہ بنایا جارہا ہے، کے ایم سی واجبات ادا کرنے کے بجائے انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے۔
دوسری جانب ڈائریکٹر انفورسمنٹ کے ایم سی بشیر صدیقی نے بتایا کہ کے۔الیکٹرک نے ٹیپو سلطان روڑ کی فٹ پاتھ پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا تھااورفٹ پاتھ پر سیکورٹی روم پارکنگ سمیت مختلف تعمیرات قائم تھیں ۔ فٹ پاتھوں اور فلاحی پلاٹوں پر قبضہ خالی کرانے کا کام سپریم کورٹ کے حکم پر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News