
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر لوگ گھر بنانے کی استطاعات نہیں رکھتے ہیں لیکن نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت متوسط طبقے کو انتہائی آسان اقساط پر گھردیئے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت گھر بنانے کے لیے آسان شرائط پر قرضے دے گی ۔
وزیراعظم نےمزید کہا کہ ہم آرڈیننس لا رہے ہیں جس سے گھر بنانے کے لیے مالی وسائل کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ ہاؤسنگ سیکٹر میں گھر بنانے کے لیے چھوٹی چھوٹی کمپنیاں وجود میں آسکیں گی اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم شروع ہونے پر 40 صنعتوں کا روزگار شروع ہوجائےگا۔
ہاوسنگ اسکیمز میں اسکول، مساجد، کمیونٹی سینٹر ، اور میڈیکل سینٹرز کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔
اس اسکیم کے تحت ایک خاندان سے ایک ہی فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائے گی جبکہ رجسٹریشن تین ماہ تک جاری رہے گی ۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ 10 ہزار گھروں کے لیے قرعہ اندازی کریں گے، انگوری کے پاس شہریوں کو ڈیڑھ سال میں گھر مل سکے گا، کوئٹہ،گوادر، لاہور اور اسلام آباد میں بھی ہاؤ سنگ اسکیمیں شروع کی جاے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News