آصف زرداری اورفریال تالپورکو آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق منی لانڈنگ کیس 2015 میں پہلی مرتبہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اٹھایا گیا۔
سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو جعلی اکاونٹس کیس میں آج نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ایف آئی اے نے ایک اکاؤنٹ سے مشکوک منتقلی کا مقدمہ درج کیا ، جس کے بعد کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے جن سے مشکوک منتقلیاں کی گئیں۔
سپریم کورٹ نے تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ۔
جے آئی ٹی نے گزشتہ برس 24 دسمبر کو عدالت عظمیٰ میں اپنی رپورٹ جمع کرائی ، جس میں 172 افراد کے ناموں کی نشاندہی کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
