Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک امریکہ تعلقات معمول پرآ گئے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

پاک امریکہ تعلقات معمول پرآ گئے، ترجمان دفتر خارجہ
Dr Faisal

 ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات ازسرنو استوار ہوچکے ہیں، امریکاکی جانب سے ڈومور کا کہیں ذکر نہیں ہوا، اسامہ بن لادن کے حوالے سے ابتدائی معلومات پاکستان نے امریکہ کو فراہم کی تھیں۔ 

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم نے امریکہ کا پہلا کامیاب ترین دورہ مکمل کر لیا ہے، 2015کے بعد امریکہ اور پاکستان کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہے ۔

امریکی صدر نے علاقائی امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا ، صدر ٹرمپ نے کشمیر میں ثالثی کی پیشکش کی ۔

تر جمان دفتر خا رجہ نے کہا کہ امریکی صدر نے وزیراعظم کی طرف سے دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے ، پاکستان کے کردار کو امریکہ سمیت تمام ممالک نے تسلیم کیا ہے ، پاکستان امریکہ کے تعلقات معمول پر آ گئے ہیں، ڈومور کو ذہن سے نکال دیں، ڈومور کا لفظ امریکیوں نے بھی استعمال نہیں کیا، کچھ انکے مفادات ہیں کچھ ہمارے مفادات ہیں ، اپنے اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر آگے بڑھیں گے ۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ بھارت گفتگو کے لئے تیار نہیں، بات چیت ہو گی تو معاملات آگے بڑھیں گے ، آگے بڑھنے کا راستہ صرف بات چیت ہے ، بھارت کو کشمیر کے لیئے سنجیدہ سوچ اپنانا ہو گی ، بھارت خود بھی کشمیر کو ایک تنازع تسلیم کرتا ہے تاکہ بند کمرے میں ہی کرے ، پاکستان کا مؤقف امن اور بات چیت پر ہی ہے ۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر