
Supporters of Shahbaz Sharif, the younger brother of ousted Pakistani Prime Minister Nawaz Sharif and the head of Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), wave the party’s flag as they attend his campaign rally in Pindi Gheb, in the district of Attock, in the Punjab province, on July 19, 2018, ahead of Pakistan’s election. Polls opened on July 25 in a tense, unpredictable Pakistani election that could be former World Cup cricketer Imran Khan’s best shot at power, after a campaign marred by allegations of military interference and a series of deadly attacks. / AFP PHOTO / WAKIL KOHSAR
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف برطانیہ میں تفتیش شروع ہوگئی ہے اور ان پر زلزلہ متاثرین کی امداد میں خرد برد کا الزام ہے۔
برطانوی اخبار نےالزام عائد کر تے ہو ئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈز کی خردبرد کی ہے،کچھ رقم ایف آئی ڈی فنڈ سے چرائی گئی۔
تفصیلات کے مطا بق برطانیہ نے 2005 کے زلزلہ متاثرین کے لیے پنجاب حکومت کے اکاونٹ میں 50 کروڑ پاونڈز جمع کرائے تھے لیکن شہباز شریف نے اس میں لاکھوں پاونڈز کی کرپشن کی۔
برطانوی تفتیش کاروں کے مطابق جب 2005 میں پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا تھا تو اس وقت شہبازشریف کے داماد کو بھی 10 لاکھ پاونڈز متاثرین کی امداد کی مد میں دیے گئے تھے۔
مسلم لیگ ن کے موجودہ صدر نے برطانیہ کے بین الاقوامی ترقیاتی فنڈ کے محکمے(آئی ڈی ایف ڈی) سے بھی کچھ رقم چرائی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق 2003میں شریف خاندان کے اثاثے ڈیڑھ لاکھ پاونڈز تھے اور 2018 میں 20 کروڑ پاونڈ تک پہنچ گئے۔
تحقیقات کے مطابق شریف خاندان کی دولت میں کئی بار اضافہ دیکھنے میں آیا لیکن اضافے کا واضح جواز پیش نہیں کیا جاسکا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News