پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی متحدہ عرب امارات کےسرکاری دورےکےدوران دبئی نیول ہیڈکوارٹرزپہنچےجہاں کمانڈریواے ای نیول فورسزریئرایڈمرل سعید بن حمدان بن محمد النہیان نےان سے خصوصی ملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ کےمطابق دبئی نیول ہیڈکوارٹرزآمدپرسربراہ پاک بحریہ کاپُرتپاک استقبال کیاگیا۔ اس موقع پرنیول چیف کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا۔
پاک بحریہ کےترجمان کےمطابق نیول چیف نےچیف آف اسٹاف یواےای آرمڈفورسزاوریواےای کی وزارتِ دفاع کےانڈرسیکریٹری سے بھی ملاقاتیں کیں ۔جس میں باہمی دلچسپی کےاموراوردوطرفہ بحری تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ترجمان کاکہناہےکہ دورےکےدوسرےمرحلےمیں نیول چیف یواےای کی مختلف یونٹس کادورہ بھی کریں گے،یہ دورہ دونوں ملکوں میں بالعموم اور بحری افواج کےدرمیان بالخصوص باہمی تعلقات کےفروغ کا باعث بنےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
