Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینکرپرسن مرید عباس کے قتل کیس کی تحقیقات میں نیا موڑ

Now Reading:

اینکرپرسن مرید عباس کے قتل کیس کی تحقیقات میں نیا موڑ

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والے بول نیوز کے اینکر پرسن مرید عباس اور خضر حیات کے قتل کی تحقیقات  میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ 

تفتیشی ذرائع کے مطابق مرید عباس کے قتل میں ملوث ملزم عاطف زمان کے پاس سب سے زیادہ سرمایہ کاری مرید عباس  نے کی  تھی، مرید عباس اور اس کے قریبی دوستوں نے گیا رہ  کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی تھی۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے مقتول خضر حیات نے پانچ کروڑ روپے کاسرمایہ لگایا جبکہ نجی ٹی وی کے دو  اینکرز نےساڑے  آٹھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔

قتل کے واقعے کے عینی شاہد عمر ریحان نے پانچ  کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جبکہ پلاسٹک کے ایک تاجر  نےبیاسی  لاکھ روپے اور عاقب نامی شخص نے پچاس  لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی ہو ئی تھی۔

تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں اینکرز اور میڈیا ورکرز سمیت 100 سے زائد شہریوں سے سرمایہ کاری کے نام پر لگ بھگ تین سو کروڑ روپے بٹورنے والے ملزم عاطف زمان نے سب سے پہلے ساڑھے 7 لاکھ روپے کا فراڈ اپنے  ہی والد کے ساتھ کیا تھا۔

Advertisement

پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران ملزم عاطف زمان اب تک ایک عام فراڈیا ثابت ہواہے جس نے خاص طور پر میڈیا پرسنز کو اس لیے اپنے چُنگل میں پھنسایا کہ اینکر پرسنز کی انویسٹمنٹ دیکھ کرعام شہری بڑی آسانی سے اس کے جال میں پھنس رہے تھے۔

ملزم کے بیان کے مطابق سب سے زیادہ انویسٹمنٹ اینکر مرید عباس کے توسط سے ملی۔ ملزم کے مطابق مرید عباس نے کس کس سے کتنے پیسے لے کر اس تک پہنچائے یہ تو اسے نہیں معلوم تاہم اس نے بتایا کہ مرید کی اہلیہ نے بھی کئی خاتون اینکرز سے بھاری رقوم جمع کرکے اپنے شوہر کے توسط سے سرمایہ کاری کی تھی۔

 ملزم سے برآمد کی گئی سرمایہ کاری کے حساب کتاب کی ڈائری کی مدد سے اب تک ایک سو 20 کروڑ روپے انویسٹ کرنے والوں کے نام مل چکےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر