
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی امن کے حوالے سے اہم معاملات پر بات ہوگی۔
ملتان میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی اپنما موقف امریکا پر واضح کرچکا ہے۔ افغانستان میں امن کے لیے طاقت نہیں،مذاکرات ضروری ہیں۔ افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں امن ہوگا۔
وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت خارجہ پالیسی کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پر بھر پوراہمیت دے رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا، روس اور چین نے بھی افغان امن عمل پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔
انہوں نے سابقہ حکومت پر تنقید بھی کی اور کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں وزیر خارجہ کا تقرر نہ کر کے ملک کے ساتھ دشمنی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی معاشی بحران کے ذمہ دار سابق حکمران اور ان کی لوٹ مار ہےکیونکہ انہوں نے ملکی معیشت کا نہ صرف جنازہ نکالا اپنی عیش و عشرت کی بدولت پاکستان کے بچے بچے کو مقروض کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News