
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چور،ڈاکو اور لٹیروں کیلئے پروڈکشن آڈر جاری نہیں کیے جاتے،اپوزیشن والے بھول گئے ہیں کہ جب نام نہاد قاتل اعلی کی ایما پر مونس الہی کے پروڈکشن آڈر جاری نہیں کیے تھے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی نےپروڈکشن جاری نہ کرکےقانون کےمطابق فیصلہ کیا ہے،اپوزیشن کا پروڈکشن آڈر کا حق مانگنا اپنے چہرے پر تھوکنے کے مترادف ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انہیں صحیح مافیا کہا گیا ہے،انہوں نے زلزلے متاثرین کیلئے امدادی رقم بھی نہیں چھوڑی،ملک کو لوٹنے والے یہاں آکر پروڈکشن آڈر مانگتے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے چالیس سال بمعہ اہل و عیال سسر سمدھی سمیت ملک کو لوٹا ہے،برطانوی اخبار نے اسٹوری دی کہ زلزلہ زدگان کے امداد کےپیسے نوید اکرام کے ذریعے علی عمران کے اکاؤنٹس میں جمع کرائے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News